تحریر جمع کروائیں
نگارشات خیال گاہ کو بھیجیں
یہ ہر صاحبِ فکر و خیال کے لیے ایک کشادہ ادبی و تحقیقی مجلس ہے جو ہر صاحبِ قلم کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس کے زیرِ اہتمام شعرو نثر کے دو معیاری ادبی جرائد شائع کیے جاتے ہیں:
• مجلہ “چراغ“ — تحقیقی ادب کے لیے
• مجلہ “روشنی“ — تخلیقی ادب کے لیے
دونوں جرائد اپنے دائرۂ اختصاص میں غیر مطبوعہ تحقیقی مقالات، تخلیقی نگارشات، تنقیدی مباحث و افکار اور دیگر علمی و ادبی اشتراک کو قبول کرتے ہیں۔ ہر شمارے کے لیے اربابِ قلم کو باضابطہ دعوتِ فکر و نگارش دی جاتی ہے تاکہ شعر و نثر میں معیاری علمی و ادبی سرمایہ قارئین تک پہنچایا جا سکے۔
یہ دونوں جرائد ادب برائے انسانیت کی عالی شان روایت کے امین ہیں، جس کی بنیاد احترامِ انسان، رواداری، مکالمہ اور فکری وقار پر استوار ہے اور جہاں کسی نوع کی نفرت، تعصب اور دل آزاری کا گزر نہیں۔ اسی بنا پر یہ جرائد ایسی کسی بھی تحریر کو زیورِ طبع سے آراستہ نہیں کرتے جو مذہبی، مسلکی، فرقہ وارانہ، نسلی یا لسانی تعصب، نفرت انگیزی، بالخصوص قومی سلامتی اور وقارِ مملکت کے منافی مواد پر مشتمل ہو۔
اگر ادارتی جائزے میں یا بعد از اشاعت کسی تحریر میں ایسے کسی عنصر یا خامی کی نشاندہی ہو جو مذکورہ اصولوں سے متصادم ہو، تو مجلسِ ادارت کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس تحریر کو مسترد کر دے یا اشاعت کے بعد اسے اشاعت گاہ سے ہٹا دے۔ ایسی صورت میں تحریر کے مندرجات اور ان کے قانونی و اخلاقی نتائج کی مکمل ذمہ داری صاحبِ تحریر پر عائد ہوگی۔